• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کے ملازمین کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (جنرل رپورٹر) ریلویزلاہور ڈویژن نے ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کی چار کیٹگری میں شامل گریڈ چہارم کے درجنوں ملازمین کو ترقیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ان ملازمین کو ترقیوں دینے کیلئے ریلویز لاہور ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفرا ز ڈوگر کی سربراہی میں باقاعدہ تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، ترقی پانے والے درجہ چہارم کے درجنوں ملازمین کو اے وائی ایم سے ترقی دیکر یارڈ ماسٹر شنٹگ پورٹر کو ترقیاں دیکر شنٹگ ماسٹر پوائنٹس مینس کو ترقیاں دیکر شنٹگ پورٹر اور گیٹ مین کو ترقیاں دیکر پوائنٹس مین تعینات کر دیا ہے ۔پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام پر ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منیر چٹھہ ،مرکزی فنانس سیکرٹری محمد عرفان نذیر ، سمیت دیگرراہنماوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے کی جانب سے کئے گئے اس اقدام کو احسن اقدام قرار دیا ہے ۔
تازہ ترین