• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر سازی مہم میں خواتین گہری دلچسپی لے رہی ہیں،پیپلزپارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ممبر سازی مہم میں خواتین گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور عوام کی طرف سے اس حوالے سے ایک بہترین رسپانس پیپلز پارٹی کو مل رہا ہے بالخصوص دوسری جماعتوں کی خواتین بھی اس رکنیت سازی کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جو بلاول بھٹو کی سیاست کی جیت ہے ۔اپنے آفس میں میڈیا کی خواتین نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سونیا خان نیازی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں گہری جڑیں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ یہ جماعت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ عوام اس جماعت سے محبت کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی تحفظ اور استحکام کے لئے کام کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ عام انتخاب میں ہماری جماعت بھر پور طریقہ سے کامیاب ہوگی ۔
تازہ ترین