• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:خواتین مخالف قانون پر عمل درآمدمنسوخ

Implementation On Anti Women Law Cancel In Saudi Arabia

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے خواتین مخالف قانون پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

Saudi-Women222

عرب اخبار عکاظ نے وزارت انصاف کے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت نے خواتین کے عزت اور وقار کے تحفظ کی خاطر اس قانون پر عمل درآمد روک دیا جس کے تحت شوہروں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی بیویوں کو زبردستی گھر میں رہنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق وزارت انصاف نے اس دوران خاندانی قوانین کے آرٹیکل 75 کو بنیاد بنایا جو کسی بھی بیوی کو جبرا اور خلاف مرضی گھر میں رہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے قانون کے تحت گھر میں نہ رکنے والی خواتین کے شوہروں کے سامنے دو تجاویز رکھی گئی طلاق یا خلع۔

تازہ ترین