• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصل وزیراعظم شاہد خاقان نہیں، فواد حسن فواد ہیں، فواد چودھری

Actual Pm Is Fawad Hassan Fawad Fawad Chaudhry

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں ، اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات دیتے ہیں، جو بیوروکریسی کی مافیاکے باس ہیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگورہنما تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ مافیا کو توڑنا ضروری ہے ، اداروں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن تیار رہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سعدرفیق ،فوادحسن فواد،احد چیمہ،ڈی سی اولاہورمحمدعثمان پانچ افرادکاگروہ ہے،یہ لوگ پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں،سعد رفیق پانچ افراد کے گروہ کے سربراہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے احد چیمہ کی گرفتاری کو اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ نےآشیانہ رہائشی اسکیم میں سعد رفیق کے بھائی کی کمپنی پیراگون کو 14ارب روپے کا غیر قانونی ٹھیکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بنےگا ،گینگ کا سرغنہ تو سعد رفیق ہے۔

 

تازہ ترین