• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈاکٹر ادیب رضوی کی ملاقات

Meeting With Sindh Chief Minister Dr Adib Rizvi

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے سربراہ اور معروف سرجن ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) سکھر اور سندھ کے دیگر اضلاع میں زیر تعمیر ٹرانسپلانٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر ادیب رضوی کو مذکورہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولتیں میسر ہو سکیں۔

تازہ ترین