• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ایف یو جنرل انشورنس کو 20بلین روپے سے زائد پریمیئم حاصل

کراچی ( پ ر) سال 2017میں ای ایف یو جنرل نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 20بلین روپے سے زائد پریمیئم ( بشمول تکافل کنٹری بیوشن) حاصل کرکے بیمے کی صنعت میں پہلی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں 31دسمبر2017کو ختم ہونیوالے سال کیلئے سالانہ حسابات کی منظوری دی۔ کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 2,344ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ سال میں2,392 ملین روپے تھا۔ سال کیلئے آمدنی فی شیئر 11.72روپے تھی جو گزشتہ سال یعنی2016میں 11.96روپے رہی تھی۔ سال کیلئے انڈررائٹنگ نتائج 1.6بلین روپے رہے جو گزشتہ سال1.79بلین روپے تھے جبکہ سال کیلئے کلیم کا تناسب 39فیصد اور مشترکہ تناسب 80فیصد تھا۔موجودہ طور پر منافع منقسمہ کی آمدنی اور انشورنس کمپنیوں کا کیپٹل گین دیگر شعبوں کے برعکس 30فیصد پر ٹیکس شدہ تھا جو منافع منقسمہ کی آمدنی پر15فیصد قابل ٹیکس اور کیپٹل گینز پر ٹیکس کے قابل تغیر ریٹس پرتھا جو سیکیورٹی کی ہولڈنگ مدت پر منحصر رہا۔ انشورنس کمپنیاں ٹیکس کے سال 2016تک دیگر کارپوریٹس کی طرح ٹیکس شدہ تھیں۔ ٹیکس کی یہ بلند تر سطح انشورنس کمپنیوں کے منافع جات پر بری طرح اثر انداز ہوئی ہے۔اس سلسلے میں انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور سے اپیل کی ہے کہ انشورنس کی صنعت کو کارپوریٹ سیکٹر کے مساوی لایا جائے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حتمی نقد منافع منقسمہ بشرح6.25روپے فی شیئر یعنی 62.50فیصد کا اعلان کیا جو پہلے سے ادا کئے جانے والے تین عبوری نقد منافع منقسمہ بشرح1.25روپے فی شیئر یعنی ہر ایک 12.50 فیصد کے علاوہ ہے اور اس طرح سال کیلئے مجموعی تقسیم 100 فیصد (یعنی 10.00 روپے فی شیئر) ہو جائے گی۔ 
تازہ ترین