• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ،سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت کی اصلاحات جاری

بیجنگ (اے پی پی) حالیہ برسوں میں چین کی مرکزی حکومت کے تحت سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت کی اصلاحات جاری ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2017ء تک مذکورہ اداروں کی ملکیت میں حکومت کے علاوہ دو تہائی نجی سرمایہ کاری بھی شامل ہوئی ہے۔ یہ اصلاحات آئندہ عرصے میں بھی جاری رہیں گی اور ان اداروں کی ملکیت میں غیر سرکاری سرمایہ کاری کا تناسب زیادہ ہوگا۔گزشتہ سال حکومت کے تحت 700 سے زیادہ صنعتی و کاروباری اداروں کی ملکیت میں نجی سرمایہ کاری شامل کی گئی ہے جس کی مالیت 3 کھرب 38 ارب 60کروڑ یوان رہی۔ رواں سال توانائی، ریلوے، سول ایوی ایشن ، ٹیلی مواصلات، اور فوجی مواصلات سمیت دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری اداروں کی ملکیت کے نظام کی اصلاحات پر زور دیا جائے گا۔ان چینی سرکاری اداروں کی اصلاحات کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی شمولیت کا بھی خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین