• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہیز ہمارے معاشرے کا وہ ناسور ہے جس نے کئی زندگیاں برباد کر دی ہیں۔ آج کل کے دور میں جہیز لازمی سمجھا جاتا ہے۔ جہاں لڑکے والوں کے مطالبات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں وہیں لڑکی والے بھی پیچھے نہیں رہتے۔ ایک کمزور طبقہ جو کہ اپنی بیٹیوں کو جہیز نہیں دے سکتا اگر اس کو ایک سائیڈ پر کر کے باقی لوگوں کو دیکھا جائے تو آج کل لڑکی والے بھی لڑکے والوں سے چیزوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ یہ سب باتیں صرف ایک ہی نقطہ پر آکر رکتی ہیں اور وہ ہے تربیت۔ اگر انسان کی تربیت اچھی ہوگی، اسے اچھے اور برے کی تمیز ہوگی تو وہ کبھی بھی کسی غلط چیز کی ڈیمانڈ نہیں کرے گا اور یہ بات تو ایک جاہل اور اَن پڑھ بھی جانتا ہے کہ جہیز ایک لعنت ہے اور ہمیں اس لعنت سے بچنا ہے۔
(حِنا رفیع)
hinarafi44@gmail.com

تازہ ترین