• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب قتل کیس، 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع

Naqeeb Ullah Murder Case Started An Advertising Campaign To Arrest 16 Accused

نقیب قتل کیس میں 16 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہاری مہم شروع ہوگئی، ملزمان کی گرفتاری کی مہم میں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے ماتحت سوشل میڈیا سیل قائم کیا جارہا ہے اور تمام ملزمان کی تصاویر لگا کر اشتہارات جاری کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کی تصاویر کے اشتہارات میڈیا پر بھی نشر کرائے جائیں گے،سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے علاوہ دیگر 15 ملزمان کو لوگ نہیں جانتے، نام، شناختی کارڈ اور تصاویر کے ساتھ اشتہارات گرفتاری کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔

پولیس مفرور ملزمان کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر بھرپورکمپین چلائی جائے گی جبکہ ملزمان کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔

تازہ ترین