• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"میرے بارے میں بہت جھوٹ بولے جاتے ہیں۔
مجھے خود جا کر سچ بتانا پڑے گا۔"
خدا نے کہا اور زمین پر اتر آیا۔
فرشتوں سے گلی گلی اعلان کرایا،
"خدا نے سب کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنا اقرار کرنے والوں کو بھی،
اپنا انکار کرنے والوں کو بھی،
بس ایک شرط ہے۔
آؤ، اس کے دربار میں حاضر ہو جاؤ!"
لوگ جوق در جوق خدا کے دربار میں پہنچے۔
سب جنت میں جانے کے خواہش مند تھے۔
لیکن ایک لڑکے کو زیادہ جلدی تھی۔
اگلے دن اخبار میں چھپا،
خدا کے گھر میں خود کش دھماکا!

تازہ ترین