• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقامی اقدامات پارٹی کو نقصان نہیں فائدہ پہنچارہے ہیں، احسن اقبال

Revenge Measures Are Not Benefiting From The Party Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انتقامی اقدامات سے مسلم لیگ ن کو نقصان نہیں فائدہ پہنچ رہا ہے۔

نارووال میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں نے مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے جس پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن سے قبل دھاندلی کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اوراسی کوشش کے تحت نواز شریف کی نااہلی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے عمل کی طرف جانا ہو گا جس سے انتخابات شفاف ہوں جبکہ ایسے اقدامات جن سے صرف ایک پارٹی کو نشانہ بنایاجائے تو لوگ انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھائیں گے۔

تازہ ترین