• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں چاند زمین پر اُتر آیا، نئی دہلی میں چاند کا ماڈل نصب کردیا گیا ،لوگوں کی بڑی تعدادروشنی بکھیرتے چاند کودیکھنے پہنچ گئی۔

زمین پر چاند اُترنے کی باتیں تو آپ نے سنی ہی ہوں گی لیکن بھارت میں تو حقیقتاً چاند زمین پر اُتر آیا ہے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں برطانوی کونسل کے ہیڈکوارٹر پر دیوہیکل چاند کا ماڈل نصب کردیا گیا۔

خوبصورت چاند کے اس ماڈل کو برطانوی فنکار Luke Jerram نے ناسا کے Lunar Reconnaissance Orbiterکیمرے کے ذریعے منظر کشی کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

میوزیم آف دی مون 'نامی یہ فن پارہ اس سے قبل بھارتی شہر بنگلور، ممبئی، کلکتہ اور اُدیپور میں نصب کیا جا چکا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں بھارت کے دیگر شہروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔

زمین پر اترتے چاند کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد برطانوی کونسل ہیڈکوارٹر کا رُخ کر ہی ہے اور لوگ اس چاند کے ساتھ خوب تصاویر و ویڈیوز بنوانے کا شوق پورا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین