• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نیب

Nab Demands Adding Ex Ministers Name Into Ecl

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جاوید اشرف قاضی نے ریلوے گولف کلب لاہور کی قیمتی اراضی کی لیز اونے پونے داموں جاری کی، اس معاملے میں ریلوے کے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ خالد نقی اور کنٹریکٹر محمد رمضان شیخ بھی ملوث تھے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

تازہ ترین