• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، فیکٹری سیل

Lahore Punjab Food Authority Sealed Factory

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت چائے کی پتی تیار کرنے والا بڑا یونٹ سیل کر دیااور 4 ہزار کلو سے زائد تیار پتی، 2 پیکنگ مشینیں، تیار رنگ کے 5 ڈرم بھی قبضے میں لے لیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے مانگا منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لاہوریوں کو رنگ کی گئی ناقص اور مضر صحت پتی فراہم کرنے والی فیکٹری پکڑلی،جہاں عطا فوڈز پروڈکشن میں جعلی پتی تیار کی جاتی تھی۔

اے ڈی جی آپریشنز نے بتایا کہ موقع سے 4 ہزار کلو سے زائد پتی، 2 پیکنگ مشینیں، تیار رنگ کے 5 ڈرم، بھاری مقدار میں چوکر، برادہ اور دیگر ملاوٹی اجزاء بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق رنگ زدہ پتی تیار کر کے مختلف ناموں سے پیک کی جاتی تھی اور اس جعلی پتی کو کینیا اور دیگر ممالک سے درآمد کردہ بتایا جاتا تھا۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے ایم ایم عالم روڈ پر معروف بیکری معصومز کو وارننگ نوٹس پر عمل نہ کرنے، ناقص اشیاء کے استعمال پر سیل کردیا۔

ایک اور کارروائی میں چوبرجی کے علاقے میں معروف ریسٹورنٹ یاسر بروسٹ کو بھی سیل کر دیا گیاتاہم سیل ہونے کے بعد بھی کام کرنے کی کوشش پر بروسٹ پوائنٹ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین