• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر سے بوتلوں کے ڈھکن کھو لنے کا شاندار مظاہرہ

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کے لیے منفرد کرتب دکھا کرنہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ہیلی کاپٹر اُڑانے کا شوق پورا کر رہا ہے بلکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بوتل کا ڈھکن کھولنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے’زائو یانگ‘نامی پائلٹ نے ہیلی کاپٹرکے ایک سرے پر بوتل اوپنر منسلک کیا اور پھر ہیلی کاپٹر اُڑاتے ہوئے 3 منٹ کے دوران 6بوتلوں کے ڈھکن کھول کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4بوتلوں کے کیپس کھولنے کا تھا۔

تازہ ترین