• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا میں دنیا کا سب سے بڑا موبائل فون شو

بارسلونا میں دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون شو کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں جدید اورنت نئے اسمارٹ فونز اور فون ٹیکنالوجی کو منفرد انداز سے پیش کیا جارہا ہے۔

شائقین کے لئے اینڈرائیڈ فونز کو سامنے لانے اور4 روز تک جاری رہنے والے اس کانگریس میں تمام بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں اپنی نئی مصنوعات متعارف کروانے جا رہی ہیں۔

سامسنگ کمپنی اس موقع پر سامسنگ گیلکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کروائے گی، جس میں کمپنی سلو مو کیمرا، لو لائٹ شوٹنگ اور تھری ڈی جیسے فیچرز پیش کرے گی۔

نوکیا کمپنی کانگرس میں نوکیا 7 پلس اور نوکیا 1 اسمارٹ فون متعارف کروائے گی جبکہ نوکیا 4، نوکیا 8 پرو اور نوکیا 9 متعارف کروانے سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سونی کمپنی اس موقع پر سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ متعارف کروائے گی جبکہ اسوس کمپنی بھی اس موقع پر 3 نئے اسمارٹ فون پیش کرے گی، جس میں زینفون 5، زینفون 5 لائٹ اور زینفون 5 میکس شامل ہیں۔

زیڈ ٹی ای کمپنی بلیڈ وی 9 اسمارٹ فون جب کہ ایلکاٹیل کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس میں ایلکاٹیل 5، ایلکاٹل 3 وی اور ایلکاٹیل ون ایکس اسمارٹ فون پیش کرے گی۔

بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کی تقریب میں نوکیا کے ایک اور پرانے فون کو دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے،  میٹرکس نامی فلم میں دکھائے جانے والے معروف موبائل فون 8110 کو دوبارہ سے لانچ کیا گیا ہے۔

واضح رہے آج سے شروع ہونے والا یہ میلا1مارچ تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین