• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 83 پوائنٹس کا اضافہ

Positive Trends Inpakistan Stock Exchange 83 Points Increased

منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 994 پر بند ہوا۔

گو کہ کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا، تاہم اس رجحان میں کاروبار کے دوران تبدیلی نظر آئی،اورکاروبار میں اتار چڑھائو کی کیفیت برقراررہی۔ خریداری کی لہر پر انڈیکس نے کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں کیا۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 6 ار ب 81 کروڑ روپے رہی۔ کاروبار کے اختتام پر ٹاپ لائن سکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو نوازشریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے پر خدشات تھے کہ اس سے ن لیگ کی ساکھ متاثر ہوگی اور مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہونگے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

تاہم انڈیکس میں بہتری اس وقت آئی جب سیمنٹ، بینکنگ اور آئل اسٹاک کے سودوں میں تیزی آئی ۔ رپورٹ کے مطابق عدالت کے پینشن پر فیصلے نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات چھوڑے۔

تازہ ترین