پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
شارجہ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے میچ کی ٹاس کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق میدان میں اترے۔
مصباح الحق انجری کے باعث گزشتہ دو میچز میں اسلام آباد کی قیادت نہیں کرسکے تھے، ان کی جگہ رومان رئیس نے یہ ذمہ داری ادا کی انہیں ایک میچ میں کامیابی ملی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مصباح الحق الیون میں لیوک رونچی، چیڈوک والٹن،آصف علی، جین پال ڈومینی،حسین طلعت،شاداب خان،فہیم اشرف، رومان رئیس، محمد سمیع اور اسٹیون فن شامل ہیں ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کپتان سرفراز احمد،اسد شفیق ،شین واٹسن، عمر امین،کیون پیٹرسن،محمود اللہ،محمد نواز،انور علی ،جان ہیٹنگز، راحت علی اور حسان خان میدان میں اترے ہیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا یہ پہلا میچ ہے ،اس سے قبل کوئٹہ اور اسلام آباد کی ٹیموں نے 2،2 میچز کھیل رکھے ہیں اور ایک ایک میں کامیاب رہے ہیں۔