• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارجیا میں گرے شہابیہ کے ٹکڑے کی عمر اربوں سال تھی، ماہر ارضیات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہر ارضیات نے دعویٰ کیا ہے کہ شہابیہ کا ٹکڑا جو پچھلے سال جون میں امریکی ریاست جارجیا میں گھر پر گرا تھا، اسکی عمر اربوں سال تھی یعنی وہ زمین کی پیدائش سے بھی پہلے وجود میں آیا تھا۔

یونیورسٹی آف جارجیا کے ماہر ارضیات اسکاٹ ہیریس کا کہنا ہے کہ شاہبی پتھر مریخ اور مشتری کے درمیان موجود سارچوں کی بیلٹ میں سے نکل کر زمین کی طرف آیا تھا اور 26 جون کو اٹلانٹا کے قریب گرا تھا۔

اسکاٹ ہیریس کے مطابق انہوں نے اسی وقت متاثرہ گھر جاکر صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔  شاہبیہ کا ٹکڑا زمین پر ٹکرانے سے صرف ڈیڑھ سینٹی میٹر گڑھا پڑا تھا۔ 

پروفیسر کے مطابق کچھ چیزیں ایسی موجود ہیں جو ساڑھے چار ارب سال پہلے بنے مادے کا جز تھیں، اسی لیے سائنس دان انکی جانچ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ نظام شمسی کے ابتدائی دنوں میں کیا عمل فعال تھے۔ 

پروفیسر کے مطابق ان اشیا کو سمجھ کر ہم اس قابل ہوسکتے ہیں کہ زمین کی طرف بڑھتے کسی سیارچہ کو کسی جانب دھکیل سکیں اور خود کو بچاسکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید