• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں غذائی قلت سے اموات 200 سے زیادہ ہوگئیں

غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 11 فلسطینی انتقال کر گئے، غذائی قلت سے اموات 200 سے زیادہ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹینک غزہ کے بارڈرز پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ  فلسطینیوں نے غزہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہیں مریں گے، کہیں نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب غزہ کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے چھوڑے ہوئے ساز و سامان میں دھماکے سے 6 لبنانی فوجی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید