• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رحیم یارخان میں خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

حکام نے کہا کہ روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے، ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید