• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری حادثے میں شوہر کی موت، خاتون نے سمندر کی تہہ میں منفرد یادگار قائم کردی

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

سمندری حادثے میں شوہر کی موت کے بعد خاتون نے سمندر کی تہہ میں منفرد یادگار قائم کر کے محبت امر کردی۔

ہوائی کی رہائشی ایشلے بگ نے اپنے شوہر کو ایک غوطہ خوری کے حادثے میں کھو دیا تھا، شوہر کی یاد کو امر کرنے کے لیے انہوں نے ایک ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو متاثر کیا ہے۔

20 مئی 2018ء کو ان کے شوہر 35 سالہ برائن بگ خصوصی ری بریتھر اسکوبا ڈائیونگ کورس کے دوران ڈوب گئے تھے، یہ کورس ہوائی کے ساحل کے قریب 90 فٹ گہرے ڈوبے ہوئے بحری جہاز سی ٹائیگر کے مقام پر ہورہا تھا۔ 

برائن نے غوطہ لگانے سے پہلے آکسیجن مشین بند کر دی تھی تاکہ آکسیجن محفوظ رہے، لیکن پانی میں داخل ہونے سے قبل دوبارہ آن کرنا بھول گئے، چند منٹ میں ہی ان کی سانس رک گئی اور وہ سمندر کی تہہ میں جا گرے۔

غم کی اس شدید کیفیت میں 6 ماہ بعد ایشلے کو کیلیفورنیا کی کمپنی لیونگ ریف میموریل کا فون آیا، جو سمندر کی تہہ میں ماحولیاتی یادگاریں قائم کرتی ہے، ایشلے نے فوراً اس تجویز کو قبول کیا اور اپنے شوہر کی راکھ کمپنی کو بھیج دی، کمپنی نے جلد ہی برائن کے لیے خصوصی یادگار ریف بنا کر ہوائی پہنچا دیا جسے امریکی پرچم میں لپیٹ کر پیش کیا گیا۔

یہ یادگار تین فٹ اونچا مخروطی ڈھانچہ ہے، جو سمندر کی تہہ میں اس جگہ رکھا گیا ہے جہاں برائن اور ایشلے نے اپنی پہلی ڈائیو کی تھی، ہر سال 20 مئی کو برائن کے دوست اور خاندان والے یہاں آکر انہیں یاد کرتے ہیں اور ایشلے خود غوطہ لگا کر یادگار پر پھول رکھتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید