• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’میں ٹیکس دے دے کر تھک چکا ہوں۔‘‘
میرے بیلجین دوست نے بے زاری سے کہا،
’’34 فیصد کارپوریٹ ٹیکس،
64 فیصد انکم ٹیکس۔
21 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس۔
سب ملاکر کتنا ہوا؟‘‘
میں نے اپنے جیبی کیلکولیٹر پر حساب لگانے کی کوشش کی
لیکن کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔
’’میں سوچ رہا ہوں کہ اپنا بزنس کسی ٹیکس فری ملک منتقل کردوں۔‘‘
بیلجین دوست نے خود کلامی کی۔
میں نے کہا،
’’پاکستان کیوں نہیں آجاتے؟
یہاں صرف ایک فیصد لوگوں کو ٹیکس دینا پڑتا ہے۔
99 فی صد کیلئے یہ ٹیکس فری ملک ہے۔
تازہ ترین