• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

حب (رپورٹ :مشتاق علی کمبوہ ) مین آر سی ڈی ہائی وےپر زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والا ٹرک آپس میں ٹکرا گئےجس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاںبحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح کراچی سے 100 کلومیٹر دور واقع بلوچستان کے شہر اوتھل میں آر سی ڈی ہائی وے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل پہنچا دیا گیا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر اوتھل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد پہنچائی جبکہ ایدھی ٹرسٹ بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کی ہدایت پر زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں جاں بحق افرادکی شناخت فوری طور پرنہیں ہوسکی۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اور ایدھی ٹرسٹ کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعاد ایدھی بھی ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل پہنچ گئے۔
تازہ ترین