ملتان (سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مزید 39 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں ،جبکہ ایم ایس آفس میں مانٹیرنگ کے لئے سکرین بھی نصب کردی گئی ہے ، نئے کیمرے ایکو گرافی روم ، کاؤنٹر نمبر ایک ، فارمیسی سمیت دیگر مقامات پر نصب کئے گئے ہیں ہسپتال میں مجموعی طور پر 62 کیمرے نصب ہیں۔