کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ہفتے کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کو ئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت17،بارکھان 24 ،دالبندین 28، گوادر32، قلات17، خضدار17 لسبیلہ32، نوکنڈی27، سبی32، ژوب21اور زیارت میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاگزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں 05،کوئٹہ02، زیارت02، بارکھان اور پنجگورمیں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔