• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔سرمیں نے میڈیکل اسٹیٹسٹکس میں ایم ایس سی یونیورسٹی آف لیسٹر(یوکے) سے کیا ہے اور یو کے کے ایک اسپتا ل میں میڈیکل اسٹیٹیسٹیشن کے طور پر کام کر رہی ہوں،مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر میں پاکستان آتی ہوں تو میری اس تعلیم اور تجربہ کا کیا اسکوپ ہے اور مستقبل میں مجھے مزید کونسی تعلیم یا کورسز کرنے چاہئے جس سے مجھے مستقبل میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں؟ (ملیحہ انور۔یوکے)
ج۔پاکستان میڈیکل اسٹیسسٹیشنز کے لئے ایک بہترین ملک ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے لئے ملازمت کے مواقع سرکاری شعبوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی این جیوز میں بھی ہیں جو صحت کے شعبے میں بے شمار کام کر رہے ہیں اور جیسا کے آپ خودجانتی ہیں کہ اضافی سرٹیفکیشن یا اسپیشلائزیشن آپ کے کیریئر میں مزید مددگار ثابت ہوں گے لہذا آپ وائر و لو جی ، موڈرن ایپڈیمولوجی ،پوسٹ اور پری نیٹل مسائل میں سے کسی ایک اسپیشلائزیشن کا انتخاب کر سکتی ہیں،میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ پاکستان ایک مختصر مدت کے لئے آئیں اور اپنا ایک پروفیشنل سی وی بنائیں اور پھر مختلف جگہوں پر ملازمت کے لئے اپلائی کریں مجھے یقین ہے کہ آپ کوانشاء اللہ مثبت جواب ملے گا۔
س۔میں ایم بی اے کر رہا ہوں،مجھے آپ سے مشورہ چاہئے کہ میں ایم بی اے میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (حارث سہیل۔اسلام آباد)
ج۔اگر آپ میتھس میں اچھے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ فنانس کی اسپیشلائزیشن کا انتخا ب کریں جس میں اسلامک فنانس سب سے اہم ہے اس کے علاوہ آپ کے پاس آپشن رسک اینڈ فنانشل مینجمنٹ کابھی ہے،اگر اس میں آپ کی دلچسپی نہیں ہے تو آپ سپلائی چین مینجمنٹ یا پھر مارکیٹنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔میں نے بی ایس سی سوفٹ ویئرانجینئرنگ اور بی اے بھی کیا ہے،اب میں مزید ایم فل کرنا چاہتا ہوں لیکن انٹرنیشنل ریلیشن اور ہسٹری میں سے کسی ایک ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا ہے برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں ، میری دلچسپی کرنٹ افیئرز میں بھی ہے آپ کی رہنمائی چاہئے۔ (فرخ لطیف۔پشاور)
ج۔بیٹا سب سے پہلے میں یہ جاننا چاہوں گا کہ چارسال بیچلرزسوفٹ ویئر انجینئرنگ میںکرنے کے بعد آپ نے بی اے کیوں کیااور بی اے میں آپ کے مضامین کیا تھے،اب آپ ایم فل کرنا چاہتے ہیں یاآپ سی ایس ایس کے لئے کوشش کر رہے ہیں کیونکہ سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے بعد انٹرنیشنل ریلیشن اور کرنٹ افیئرز یہ دونوں شعبے بالکل الگ ہیں،آپ میرے سوالات کے جوابات ای میل کردیںتاکہ میں آپ کی بہتر رہنمائی کر سکوں۔
س۔میں نے میتھمیٹکس میں ماسٹرز کیا ہے لیکن مجھے کہیں جاب نہیں مل رہی،میں نے ٹیچنگ کے لئے اپلائی کیا تھا اور ایک جگہ ٹیسٹ بھی دیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر میری درخواست رد کر دی کہ میری انگلش کمزور ہے،میرے والد صاحب نے مجھے صرف ٹیچنگ کی جاب کرنے کی اجازت دی ہے،اب مجھے بتائیں کہ میں اپنا کیریئر کس طرح بناؤں؟ (راشدہ اقبال۔ لاہور)
ج۔میتھمیٹکس میں ماسٹرز کرناہی ٹیچنگ کی جاب حاصل کرنے کے لئے کافی نہیں ہے،مجھے اُمید ہے کہ آپ جانتی ہوں گی کہ آج کل کے اسکول جدید ہیں اور اُن کا طریقہ تدریس انگریزی میں ہے ،خصوصی طور پر او- اے لیول اور آئی بی جیسی کوالفیکیشن کے لئے انگریزی پر کمانڈ ضروری ہے ،آپ کوشش کریں اپنی انگریزی بہتر بنانے کی اس کے لئے آپ کوئی سرٹیفکیشن یا ڈپلومہ بھی کر سکتی ہیں ،انگریزی اخبار پڑھیں اور انٹرنیشل نیوز چینلز سے بھی فائدہ اُٹھائیں۔

تازہ ترین