• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اپنے گھر میں منڈی لگی،احسن اقبال

پشاور(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اپنے گھر میں منڈی لگی۔ آپریشن دہشت گردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،جن جماعتوں کے اراکین بکے انھیں سوچنا چاہیے،سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اپنے گھر میں منڈی لگی،پشاور میں فرنٹئر کور کے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں امن و استحکام کا قیام بنیادی ضرورت ہے، پاکستان کو چند سال قبل دہشت گردوں نے نشانہ بنا رکھا تھا، دہشت گردوں نے ننھے بچوں کو پشاور میں نشانہ بنایا، جس پر پوری قوم، حکومت اور فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایف سی کی استعداد کار میں اضافہ کیا۔
تازہ ترین