• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیڑھیاں بنوانے کے نت نئے اور جدید انداز

رابعہ شیخ 

گھر کی تعمیر ہو اور سیڑھیوں کی تخلیق نہ ہو ،ناممکن سی بات ہے کیونکہ سیڑھیاں بنا گھر جچتاجو نہیں نہ سیڑھی بناگھر کی آرائش مکمل نہ ہی گھر کی تعمیر ۔ سیڑھیاں(stairs) ہی ہیں جو ہمیں ایک منزل سے دوسری منزل تک پہنچانے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ گھر کی سیڑھیاں زیادہ تر آرائش کے وقت بھلا دی جاتی ہیںلیکن یہ حقیقت ہے کہ سیڑھیاں گھر کا ایک اہم حصہ ہیں اجو گھر کے مکین دن میں کئی بار استعمال کرتے ہیں۔

 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیڑھیوں کو غیر دلچسپ اور آرائش کے بنا بالکل نہیں ہونا چاہئیے گھر کی خوبصورتی میں سیڑھیوں کا تخلیقی،جدیداور افسانوی ڈیزائن آپ کے طرززندگی کو ظاہر کرتا ہے ۔اگر آپ گھر کی تعمیر کا ارادہ نہیں رکھتے توپہلے سے موجود سیڑھیوں کو نئے انداز سے سجا سکتے ہیں، ان کے نیچے موجود جگہ کو قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں، گھر کی اندرونی آرائش کو سجا سکتے ہیں۔

گھر کی تعمیر ہو یا آرائش سیڑھیوں کی سجاوٹ اور تخلیق ایک اہم کام ہے لیکن اس اہم کام کومشکل سے آسان کرنے کے لئے ہم نے پیشہ ور ماہرین کی جدت طرازیوں پر مبنی سیڑھیوں کے نت نئے انداز آپ کے لئے منتخب کئے گئے ہیں جن کو دیکھنے یا ان کی معلومات رکھنے کے بعد آپ بھی اسے لازمی اپنانے کو تیار ہوجائینگے آج ہم آپ کو ان طریقوں سے متعلق آگہی دیں گے جو آپ کی سیڑھیوں کو بہت خوبصورت اور دلچسپ بنا دیں گے۔

سیڑھیاں بنوانے کے نت نئے اور جدید انداز

گول سیڑھیاں

گولائی میں تعمیر کی گئی سیڑھیاں اگرچہ عام طور پر گھر کے لئے منتخب نہیں کی جاتی لیکن گولائی میں موجود چکر دار سیڑھیاں ہمیشہ سے ہی تمام طبقوں میں مشہور رہی ہیں ۔گول سیڑھیوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ سیڑھیاں کم جگہ گھیرتی ہیں جس کے باعث محدود جگہ پر بھی ان سیڑھیوں کی تعمیر کے ذریعے گھر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

سیڑھیوں کی تعمیر میں کنکریٹ کا اضافہ معمول سے زیادہ !

عام طور پر زیادہ تر گھروں کی سیڑھیوں کی تعمیر کے لئے کنکریٹ کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے ۔ اس قسم کے ڈیزائن پر لاگت تو زیادہ آتی ھے لیکن یہ مضبوط اور پائیدار ہوتی ہیں۔ کنکریٹ کی سیڑھیوں میں دلکش ٹائلز کا انتخاب اس میں جدت اور خوبصورتی پیدا کرتا ہے۔

شیشے کی سیڑھیاں !

شیشوں کا استعمال دیواروں کے بجائے گھر کی دوسری اشیاء سجاوٹی اشیاء میں بھی معمول سے ہٹ کر کیا جانے لگا ہے ۔جدید دور میں جہاں سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے وہیں شیشے میں ایسے مضبوط مواد بھی تیار کر لئے ہیں جنہیں سیڑھیوں کے سٹیپس میں بھی باقاعدہ طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے۔ یہ ایک مہنگا مگر خوبصورت انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ اسٹائل اپنے اندر جدت کے ساتھ منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ ان سیڑھیوں کو مضبوط کرنے کے لئےا سٹیل کی ریلنگ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے جو آپ کو گرنے سےبچائے گا، ساتھ ہی ان شیشوں کو اپنی مرضی سے رنگ بھی کیا جا سکتا ہے۔

سیڑھیاں ،آپ کے لئے نہیں بچوں کے لئے

بچوں کےکمرے یا ان کے استعمال میں آنے والی اشیاء کا نام آتے ہی ذہن میںایک خوبصورت رنگ برگی تاثر گردش کرنے لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ بچوں کے لئے خوبصورت رنگوں سے مزین کپڑوں یا ان کے رومز کی طرف جاتی سیڑھیوں میں ایک خاص دلکشی پیدا کرنے کے لئے خوبصورت رنگوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔بچوں کے رومز کی سیڑھیوں کے ڈیزائن کو کسی کھلونے یا کشتی سے تشبیہہ بھی دی جاسکتی ہے ۔ اس قسم کےا سٹائل سے بچوں میں ایک خاص احساس اورفرحت پیدہوگی۔جو کہ نہ صرف آپ کے بلکہ آپ کے بچوں کے لئے بھی ایک دلکش اور خوبصورت انتخاب ہوگا ۔

دیہی طرز کی سیڑھیاں !

ماہرین دیہی انداز طرز کے زینے کے نمونوں کے لئےعام طور پر قدرتی لکڑی کو پسند کرتے ہیں جس کے ارد گرد ہلکے رنگوں اینٹوں سے تیار کردہ دیوار اور دیہی سجاوٹی اشیاء کا استعمال بھی بہترین مانا جاتا ہے یہ اسٹائل عام طور سادہ مگر ایک منفرد سیڑھی کا طرز انداز تسلیم کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب سیڑھیوں میں شیشے کے جنگلے سے ایک جدی طرز سجاوٹ کا منظر پیش کیا جاسکتا ہے۔

اپارٹمنٹ کی سیڑھیاں ،مگر کیسی؟

جگہ محدود ہونے کے باعث جہاں گھر کی تعمیر ایک مشکل امر ہے وہی زینہ کی تخلیق بھی آسان امر نہیں گردانا جاتا ۔آرکٹکچرماہرین کے نزدیک اپارٹمنٹ کے لئےکنکریٹ کی بنی بڑی سیڑھیاں استعمال نہیں کر نی چاہئیے اس کے لئے جگہ کی تنگی کے باعث لکڑی کی بنی ہوئی چھوٹی سیڑھی کا انتخاب بہترین ہوگااس کے ذریعے اپارٹمنٹ کی خوبصورتی کؤمیں بھی اضافہ کیا جا سکے گا ۔

سیڑھیوں کے لئے ریلنگ کا استعمال مگر اندازمنفرد

منفرد انداز کا زینہ ہی نہیں بلکہ ایک مختلف اور دلچسپ انداز کی ریلنگ آپ کے گھر کی آرائش میں اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔منفرد ریلنگ کاانتخاب ہی اپنی انفرادیت کی گواہی خود دیتا نظرآئے گا ۔

وال پیپر سے دیں سیڑھیوں کو ایک دلفریب انداز

کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ وال پیپر صرف دیوار کو سجانے کے کام آتے ہیں؟ اس کے مزید استعمال سے کیا آپ بھی اب تک ناواقف ہیں ۔ آپ اپنی پسند کے مختلف وال پیپر جس میں خوبصورت پھول یا دیگر ڈیزائین بنے ہوئے ہوں اپنے گھر کی مختلف جگہوں کی سجاوٹ میں استعمال کرسکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ اپنی سیڑھیوں کو سجانے کے بارے میں فکر مند ہیں تو ان کو خوبصورت بنانے کے لیے وال پیپر کو سیڑھیوں کے سائز کے برابر کاٹ کر ان کے اوپر کسی گلو یا چپکانے والے مواد سے ان سیڑھیوں کے اوپر لگا دیں اس کے علاوہ ان وال پیپرکے ساتھ اسی طرح کے رنگ کو اپنی سیڑھیوں میں استعمال کریں۔ یہ آپ کی سیڑھیوں کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافے کریں گے۔

سیڑھیوں کا کونسا حصہ زیادہ دلکش ہونا چاہئیے ؟

عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ ہم زیادہ تر ہم سیڑھیوں کے ابتدائی حصے کو خالی چھوڑ دیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ عمل ایک عجیب منظر پیش کرتا ہے ہیںان کے نزدیک ابتدائی حصے کے لئے پر چھوٹی چھوٹی سجاوٹی چیزوں کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہےیہ انتخاب اس جگہ کی خوبصورتی ابھارنے میں مدد دے گا۔ اس حوالے سے اس اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ چیزیں سیڑھیوں کے رنگ اور انداز سے ملتی جلتی ہونی چاہیں۔

سیڑھیوں کی تعمیر اور روشنی کا انتخاب !

سیڑھیوں کی تعمیر کے منفرد اور مختلف ڈیزائن ہی ضروری نہیں بلکہان کے لئےروشنی بھی ضروری ہے جس کے ذریعے پورے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔سیڑھیوں پر روشنی کے معمول سے زیادہ استعمال کے ذریعے ان پر چڑھنے والے افراد کے لئے اچھا تاثر بھی بآسانی قائم کیا جاسکے گا۔اگر آپ کے پاس جگہ محدودہونے جیسا کوئی مسئلہ نہیں آپ سیڑھیوں کے لئے سادہ لائٹس کے بجائے فانوس اور دوسری سجاوٹی اشیاء کا انتخاب بھی بآسانی کرسکتے ہیں۔

ریلنگ کے بغیر سیڑھیوں کی تعمیر

عام طور پر سیڑھیوں کے لئے ریلنگ کا استعمال لازمی تصوکیا جاتا ہےلیکن جدید انداز میں بغیر ریلنگ سیڑھیاں بھی ایک منفرد اوردلفریب تصور ہے جو کہ شاندار اور مضبوط لکڑی کے ذریعے حقیقت کا روپ دیا جاسکتا ہے اس زینہ کے انتخاب کے ساتھ خالص لکڑی کا استعمال زیادہ مفید ثابت ہوگا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین