مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس صاحب، پنجاب حکومت کی کارکردگی جانچنا اگلے انتخابات میں پنجاب کے عوام کا کام ہے، آپ عام انتخابات سےقبل اس طرح کےبیانات کیسے دے سکتے ہیں؟
ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا سیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکا نقصان ہوگا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر شہبازشریف کی تصاویر کا چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری اس طرح کےبیانات دےسکتےہیں، تاہم عدلیہ کاسیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہوگا۔