• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی ایس ایل تھری،  ہر روز رنگ بدلتا میلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں برینڈن مکلم کی ٹیم ایونٹ میں اپنا سفر تمام کرچکی ہے، اس کا مقابلہ آج عماد وسیم الیون سے ہے،کراچی کنگز میچ جیتنےکی صورت میں پوائنٹس ٹیبل پر ایک بار پھر سرفہرست ہوسکتی ہے۔

لاہور قلندرز جو گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز جیسی ایونٹ کی مضبوط ٹیم کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی، اس کی بہترین پرفارمنس کو ’بہت دیر سے جاگے‘ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم آج اپنا 8واں میچ کھیلے گی، اپنے ابتدائی 6 میچز ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، اس کے باقی رہ جانے والے 3 میچز اس لئے اہم ہیں کہ پی ایس ایل تھری کی ٹاپ 4 ٹیموں کا تعین اب اس کے نتائج پر ہے۔

پی ایس ایل تھری،  ہر روز رنگ بدلتا میلہ

لاہور قلندرز کی کارکردگی اب شاید اس کے کام نہیں آئے گی،لیکن اس کا عمدہ کھیل ملتان سلطانز، کراچی کنگز یا پھر پشاور زلمی کا ایونٹ کا سفر تمام کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

’اگر‘ لاہورقلندر ز آج کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کرتی ہے، تو پھر عماد وسیم الیون کی صورتحال بھی ایونٹ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے قریب تر ہوجائے گی،جو ایونٹ میں آج اپنا 8 واں میچ کھیل رہی ہے اور اس کے 9 پوائنٹس ہیں۔

ملتان سلطانز وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایونٹ کے 9 میچز کھیل چکی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد بھی 9 ہے، اس کا اگلا میچ تجربہ کار مصباح الحق کی ٹیم  سے ہے جو اپنی عمدہ پرفارمنس سے 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پشاور زلمی کے ایونٹ میں 2 میچز باقی ہیں، جو اس نے آج کے میچ کی دونوں ٹیموں یعنی کراچی اور لاہور کے خلاف 15 اور 16 مارچ کو کھیلنے ہیں،ان میں کامیابی کے ساتھ اس کے پوائنٹس کی تعداد بھی 10 ہوجائے گی، جو ملتان سلطانز کی آخری میچ میں کامیابی کی صورت میں پی ایس ایل تھری کے اگلے مرحلے میں داخلے کے لئے ناکافی ہوں گے۔

پی ایس ایل تھری،  ہر روز رنگ بدلتا میلہ

فی الحال ایونٹ کی سب سے محفوظ ٹیموں میں سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ ہیں، جن کے بالترتیب 2 اور 3 میچز باقی ہیں،جو  نمبر گیم میں 10،10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ان دونوں ٹیموں کو اگر مشکل کا سامنا کرنا پڑا، تو اس کی ایک ہی صورت ہے کہ یہ ٹیمیں اپنے باقی لیگ میچز میں شکست سے دو چار ہوں، لیکن کیا کراچی کنگز،ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹف ٹائم دینے کی پوزیشن میں ہیں؟ یا لاہور قلندرز 14 مارچ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے؟

اگر مگر کی اس صورتحال نے پی ایس ایل تھری کے کرکٹ میلے کو رنگارنگ بنادیا ہے۔ آئیں 6 رنگوں سے مزین اس پی ایس ایل تھری کے باقی رہ جانے والے میچز سے لطف اندوز ہوں۔

تازہ ترین