لاہور (نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمہ میں نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعہ اور ملزم سے ہمار اکسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ اس قسم کے لوگ ابابیل ہوتے ہیں جو خود ہی تیار ہوجاتے ہیں ہمیں تو یہ معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق جامعہ نعیمہ سے ہے جو یہاں یا تو پڑھ رہے تھے یا یہاں کے فارغ التحصیل ہیں، تاہم یہ مکافات عمل بھی ہے حکمران جو بوئیں گے وہ کاٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حساس معاملے کو حکمرانوں نے ہی چھیڑا ہے اس میں کسی کے تو جذبات ہو سکتے ہیں۔ کبھی ان کے چہرے پرسیاہی پھینکی جاتی ہے اور کبھی جوتا مارا جاتا ہے آخر کوئی وجہ تو ضروری ہو گی جو ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔