• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکولم کا صحیح وقت پر ایکشن نہ دکھانے کا اعتراف

ہم صحیح وقت پر ایکشن نہ دے سکے، برینڈن میکولم

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے اعتراف کیا ہے کہ ہم صحیح وقت پر صحیح ایکشن نہ دے سکے۔

میڈیا سے گفتگو میں برینڈن میکولم نے لگاتار 6 میچز میں شکست کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ ہم نے کرکٹ فینز خاص طور پر لاہور قلندرز کے مداحوں کو بہت مایوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شکست کی وجہ بری پرفارمنس سے زیادہ ایپلی کیشن کی کمی تھی، اس سے انکار ممکن نہیں کہ ہم صحیح وقت پر صحیح ایکشن دکھانے میں ناکام رہے۔

ہم صحیح وقت پر ایکشن نہ دے سکے، برینڈن میکولم

لاہورقلندرز نے گزشتہ 2 میچز میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست سے دوچار کر دیا، جس سے پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال غیر واضح ہے۔

پی ایس ایل تھری میں اب تک 2 میچز کا فیصلہ سپر اوور سے ہوا، ان  مقابلوں میں لاہور قلندرز کی ٹیم شامل رہی، اسے ان میں سے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین