وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ آج تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا بھیانک چہرہ سامنے ابھر کر آیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں صادق سنجرانی کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے خرید و فروخت کی اور نہ ہی ہونے دی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ہو رہا تھا اور ممبران ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے تھے،بلوچستان، کے پی اور پنجاب میں جس طرح ووٹ خریدے گئے، وہ ظاہر ہوگیا، آج بھی اصولوں پر کھڑے نواز شریف کی جیت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی یہ نعرہ لگاتی ہے کہ بھٹو زندہ ہے لیکن آج بھٹو شہید ہوگئے اور ان کا بھرم ختم ہوگیا،پیچھے سے وار کرنے والے بھی آج عوام کے سامنے آگئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی ایک بڑامرحلہ باقی ہے، عام انتخابات میں عوام نوازشریف کو ووٹ دیں گے اور ن لیگ کے نظریے کی فتح ہوگی، پاکستان کے عوام ایک اصولی شخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔