آپ یقین جانیئے، نصر اقبال مختلف قسم کا انسان ہے۔
میں حیران تھا کہ آخر وہ اتنا مختلف کیوں ہے۔
یہ راز مجھ پرکبھی نہ کھلتا، مگر ہوا کچھ یوں کہ میری نئی کتاب شائع ہوئی
میں نے اس سے متاثر ہوکر اسے پیش کی وہ بہت خوش ہوا
اور مجھ سے دریافت کیا، قیمت کیا ہے۔
میں نے عرض کیا300روپے
لیکن کتاب میں نے خود پیش کی ہے۔
وہ نہیں مانا اور قیمت دے کر بولا عزت افزائی کا شکریہ۔
مگر میں کتاب لے کر قیمت ضرور دیتا ہوں۔
اس کی زندگی میں ایسا پہلی بار ہواتھا
وہ انتہائی خوش تھا
مگر اسے یقین نہیں آرہا تھا
گاؤں کبیر والا کے لوگ اسے یقین دلانے کی کوشش کررہے تھے
آخرکار لوگ اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے
اور ٹی وی سیٹ کے سامنے یہ کہہ کر بٹھا دیا کہ تم خود سن لو۔
اینکر کی زوردار آواز گونج رہی تھی۔
ناظرین! ہم آپ کو اہم بریکنگ نیوز دے رہے ہیں۔
گاؤں کبیر والا میں ایک کسان کی بکری نے ابھی ابھی دوبچے دیئے ہیں
یہ خبر سب سے پہلے ہم نے آپ تک پہنچائی ہے