• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرحد کےساتھ پاکستانی فوج کے آپریشنز مددگار ہیں، جم میٹس

افغان سرحد کےساتھ پاکستانی فوج کے آپریشنز مددگار ہیں، جم میٹس

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہاہےکہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستانی فوج کے آپریشنز مددگار ثابت ہورہےہیں ۔

طیارے میں صحافیوں سے گفتگو اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے کہا کہ طالبان کے کچھ عناصر نے افغان حکومت سے بات چیت میں دلچسپی دکھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات اور پاکستانی حکومت سے بات چیت کی حمایت کرتاہے۔

چند روز پہلے افغان صدر نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی،طالبان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین