• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، نیازی گٹھ جوڑ پنجاب کی ترقی سے خائف ہے، شہباز شریف

زرداری، نیازی گٹھ جوڑ پنجاب کی ترقی سے خائف ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑ پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نے کراچی کوکچرے کا ڈھیر بنایا، دوسرے نے پشاورکو برباد کیا، عوام تباہی اور بربادی نہیں، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

شہباز شریف مزید کہتے ہیں کہ کے پی اور سندھ کے عوام بے بسی کا نمونہ بن گئے ہیں، ن لیگ کی سیاست عوام کی خدمت جب کہ مخالفین کی سیاست صرف انتشار ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔


تازہ ترین