• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میامی میں پیڈسٹیرین برج گر گیا،6 افراد ہلاک

امریکا میامی میں پیڈسٹیرین برج گر گیا، متعدد افراد ہلاک

امریکی شہر میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سڑک پار کرنے والا پل (پیڈسٹیرین برج) گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔


واقعے میں سڑک پر اور پل پر چلنے والے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ پل کی زد میں آکر نیچے کھڑی 8 کاریں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

امریکا میامی میں پیڈسٹیرین برج گر گیا، متعدد افراد ہلاک

واقعے کے بعد ریسکیو ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے افتتاح سے پہلے ہی پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا پل گر پڑ۔

تازہ ترین