• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائے ونڈ حملے کے حوالے سے معلومات قطعی نہیں تھیں،احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے چوکس ہیں، دہشتگردی کے اکا دکا واقعات سے امن متاثر نہیں ہوگا۔ جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات ٹھیک ہیں، دہشتگردی کے اکا دکا بزدلانہ واقعات سے متاثر نہیں ہوں گے، انٹیلی جنس معلومات موجود ہوتی ہیں لیکن رائے ونڈ حملے کے حوالے سے معلومات قطعی نہیں تھیں، پولیس کے چوکس ہونے اور حفاظتی انتظامات کی بدولت حملے کو ناکام بنا دیا گیا، پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بڑے نقصان سے بچایا، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین