• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اسلام آباد کیخلاف 147رنز

شارجہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف سات وکٹ پر147رنز بنائے۔ سرفراز احمد نے 30گیندوں پر43رنز دو چھکوں او ر تین چوکوں کی مدد سے بنائے ۔ فہیم اشرف نے 19رنز کے عوض تین اور میڈیم پیسر عماد بٹ نے30رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔ عمر امین 28رنز بناکر عماد بٹ کا اننگز میں دوسرا شکار بنے۔ انور علی دو جبکہ محمد نواز ایک رن بناسکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسے پہلا نقصان شین واٹسن کا اٹھانا پڑا وہ آٹھ رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جیسن رائے کو 17 رنز پر عماد بٹ نے آئوٹ کیا ۔ کیون پیٹرسن سات رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچے کیچ ہو گئے۔ کوئٹہ کی ٹیم میں رمیز راجہ کی جگہ عمر امین کو شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین