• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں صوبائی اسمبلیاں بک رہی ہیں، اسفند یار ولی

ملک میں صوبائی اسمبلیاں بک رہی ہیں، اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ملک میں پوری کی پوری صوبائی اسمبلیاں بک رہی ہیں۔

چارسدہ میں ورکرز کنوشن سے خطاب کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب خیبر پختون خوا میں بھی کرپشن کی تحقیقات کرے۔

اے این پی سربراہ اسفند یار ولی کا مزید کہنا ہے کہ کپتان نے کہا کہ بکنے والوں پر فوج داری مقدمے چلائیں گے اور 4 دن بعد بولے کہ بکنے والوں کا ثبوت نہیں ملا، ووٹ کی خرید و فروخت کرنے والے غیرت مند نہیں۔

اسفندیارولی خان نے مزید کہاکہ نوازشریف کے علاوہ بھی بہت سے لوگ ہیں جن سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

تازہ ترین