• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلفاً نہیں کہہ سکتا کے پی سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلا، قیوم سومرو

حلفاً نہیں کہہ سکتا کے پی سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلا، قیوم سومرو

آصف زرداری کے دوست ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا ہے کہ وہ یہ بات حلفاً نہیں کہہ سکتے کہ خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں سلیم صافی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھوڑا بہت پیسہ تو ہر الیکشن میں ضروری ہوتا ہے، مگر اربوں روپے نہیں چلے۔

ڈاکٹر قیوم سومرو نےمزید کہا کہ تحریک انصاف کے دس بارہ ارکان اسمبلی نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تحریک انصاف کے ٹوٹنے والے ارکان میں صوبائی وزراء بھی شامل تھے۔

تازہ ترین