• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں دو سا ل قید کی سزا

ممبئی(ایجنسیاں)گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں دو سا ل قید کی سزا سنا ئی گئی۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں عدالت نے مشہور پنجابی گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے ایک مقدمے میں دو سال کی سزا کے علاوہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔تاہم عدالت نے ان کی درخواستِ ضمانت بھی قبول کر لی ہے۔فیصلے کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دلیر مہندی کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ضمانت مل گئی ہے۔ ہم اب ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ انسانی اسمگلنگ کا یہ مقدمہ 2003 کا ہے اور دلیر مہندی اور اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام تھا کہ 1998 اور 1999 میں وہ لوگوں کو رقم کے عوض اپنے طائفے کا حصہ بنا کر بیرونِ ملک لے جاتے رہے اور یہ افراد وہاں سے واپس نہیں آئے۔
تازہ ترین