• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دنبے کے پکوان زیادہ لذیذ ہوتے ہیں

عاتکہ بٹ

روایتی کھانے کس کو پسند نہیں ہوتے ہمارے ہاںگھروں میں سب سے زیادہ روایتی کھانے پکائے اور کھائے جاتے ہیں ۔ خواتین شوق سے ان کو پکاتی ہیں ۔ ان روایتی کھانوں میں ایک لیمب کا گوشت ہے ۔ دراصل یہ گوشت بھیڑ سے حاصل کیا جاتا ہے ۔

 اس بھیڑ کی عمر 12 مہینے ہوتی ہے اور اس کے دانت بھی مکمل نہیں ہوتے ۔ ایسے بھیڑ کو لیمب اور اس کے گوشت کو بھی لیمب کہا جاتا ہے ۔یہ بہت لذیذ اور ذائقہ دار گوشت ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ باقی گوشت سے مہنگا بھی ہوتا ہے ۔اس گوشت سے طرح طرح کے لذیذ پکوان بنائے جاتے ہیں ۔اس گوشت کے پکوان ازل سے ہی خاص مانے جاتے ہیں ۔

 پہاڑی مقامات ہوں یا مغلوں اور بادشاہوں کے ادوار ہر دور میں ہی ان کے کھانے بنائے اور کھائے گئے ہیں۔بلکہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں لیمب کا گوشت بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ اس سے طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔کچھ مزیدار پکوان توجہ فرمائیں۔

موروکن لیمب اسٹیو

اجزاء

چانپیں ۔ایک کلو

ہلدی پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

دار چینی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)

کالی مرچ ۔حسب ذائقہ (پسی ہوئی

چینی ۔دو کھانے کے چمچ

ادرک کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

زعفران ۔آدھا کھانے کا چمچ

زیتون کا تیل۔ چار کھانے کے چمچ

پیاز۔ دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

لہسن کے جوئے ۔تین سے چار عدد (باریک کٹا ہوا)

ٹماٹر ۔تین عدد (کٹے ہوئے)

چنے۔ ایک ٹن

کالا زیتون ۔پندرہ سے بیس عدد

کشمش۔ ایک چوتھائی کپ (پانی میں بھیگی ہوئی)

لیموں کا چھلکا۔ ایک عدد

ہرا دھنیا ۔آدھی گٹھی (کٹا ہوا)

ترکیب۔

1۔گوشت کو اچھی طرح سے دھو کر ہلدی، نمک، دار چینی پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، زیرہ، پسی کالی مرچ، چینی، ادرک کا پیسٹ، زعفران اور زتیون کا تیل ملا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

2۔اب ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز اور لہسن پندرہ منٹ تک فرائی کر لیں جب پانی خشک ہو جائے تو اسے بھون لیں۔

3۔پھر اس میں ٹماٹر ڈال دیں اور گوشت شامل کرکے اچھی طرح سے بھونیں۔

4۔جب گوشت بھن جائے تو اس میں پانی ڈالیں اور چالیس سے پچاس منٹ تک پکائیں۔

5۔اب اس میں چنے شامل کر لیں۔

6۔جب گاڑھا پن آنے لگے تو اس میں کالے زیتون اور کشمش شامل کرکے پندرہ منٹ تک مزید پکائیں۔

7۔اب لیموں کا چھلکا اور دھنیا ڈال کر پکا لیں۔

8۔جب گوشت گل جائے اور خوشبو آنے لگے تو اسے نکال لیں۔

9۔آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

10۔موروکن لیمب اسٹیو تیار ہے۔

لیمب لیگ روسٹ

اجزاء

بھیڑ کی ران۔ ایک عدد

پپیتا پیسٹ۔ چار کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ۔ دو کھانے کے چمچ

﴾لال مرچ۔ دو کھانے کے چمچ ﴿کٹی ہوئی

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

دہی۔ دو سو پچاس گرام

سومک ۔دو کھانے کے چمچ

تیل۔ آدھا کپ

جائفل۔ آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب۔

1۔پہلے ران پر پپیتا پیسٹ لگاکر رکھ دیں۔

2۔پھر اس کے بعد تمام اجزاء سے ران کو میرینیٹ کرکے اسٹر کر لیں۔

3۔پھر اس کو اوون میں بیس منٹ پکائیں۔

4۔اس کے بعدسرو کریں۔

دنبے کی نمکین کڑاہی

اجزاء

دنبے کی ران کا گوشت۔ ایک کلو

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ہری مرچ۔ چار سے پانچ عدد (کٹی ہوئی)

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

ٹماٹر۔ چار سے پانچ عدد (کٹے ہوئے)

چربی ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

1۔ایک کڑاہی میں چربی ڈال کر اسے پگھلا لیں۔

2۔اب اس میں گوشت اور نمک ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

3۔اب اس میں ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کر مزید دس منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔

4۔پھر اس کے اوپر کالی مرچ چھڑک کر مکس کردیں۔

5۔مزیدار دُنبے کی نمکین کڑاہی تیار ہے۔

اوریگانو لیمب چوپس

اجزاء

لیمب چوپس ۔چار سو گرام

اوریگانو۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

سفید مرچ ۔حسب ذائقہ

لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

پپیتا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ

لیمن جوس۔ ایک کھانے کا چمچ

چکن اسٹاک۔ دو کھانے کے چمچ

سویا ساس ۔دو کھانے کے چمچ

ہری مرچ۔ گارنش کے لئے

ہرا دھنیا ۔گارنش کے لئے

ترکیب۔

1۔سب سے پہلے لیمب چوپ کو اوریگانو اور نمک لگا کر فرائی کرلیں۔

2۔پھر چکن اسٹاک کیساتھ تمام اجزاء ڈال کر چوپ پکالیں۔

3۔اب لیمب چوپ پلیٹ میں ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے سجا کر ساس کے ساتھ سرو کریں۔

دم پخت چوپس

اجزاء

دنبے کی چانپیں۔آدھا کلو

تیل ۔ایک چوتھائی کپ

کُٹی کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچ

میٹ ٹینڈرائزر۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس۔ایک کھانے کا چمچ

سویا سوس۔دو کھانے کے چمچ

1۔بکرے کی چانپوں کو نمک، ادرک لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، سویا سوس، کُٹی کالی مرچ اور میٹ ٹینڈرائزر سے میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

2۔اب ایک چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں چانپوں کو آدھا کپ پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر گلنے تک پکائیں۔

3۔پھر انھیں اُبلی سبزیوں اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

چنادنبہ چانپ

اجزاء۔

بکرے کی چانپیں۔ایک کلو

کابلی چنے۔دو سو پچاس گرام

دہی۔دو سو پچاس گرام

ہری مرچیں۔دس عدد

ٹماٹر۔تین عدد (چوپ کر لیں)

پیاز۔تین عدد (چوپ کر لیں)

کُٹا اور بُھنا ہوا سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچ

کُٹی ہوئی لال مرچ۔دو کھانے کے چمچ

کلونجی۔آدھا چائے کا چمچ

سوڈا ۔ایک چائے کا چمچ

پسی ہوئی ہلدی۔ایک چائے کا چمچ

لہسن۔تین کھانے کے چمچ (چوپ کر لیں)

ادرک۔دو کھانے کے چمچ (چوپ کر لیں)

ہرا دھنیا۔آدھی گڈی (چوپ کر لیں)

تیل۔تین کھانے کے چمچ

نمک۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

1۔کابلی چنوں کو سوڈے کے ساتھ رات بھر کے لیے بھگو دیں اور پھر نرم اُبال لیں۔

2۔ایک پیالے میں دہی، لہسن، ادرک، ہلدی، لال مرچ، زیرہ اور نمک ملا کر چانپوں پر لگائیں اور کم از کم ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

3۔دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز گلابی کر لیں۔ اس میں ٹماٹر اور چانپوں کا آمیزہ شامل کر دیں۔

4۔چانپوں کو علیحدہ ہونے تک بھونیں اور دو پیالی پانی ڈال کر چانپیں گلنے تک پکائیں۔

5۔دیگچی میں اُبلے ہوئے چنے ڈال کر پندرہ منٹ مزید پکائیں۔

6۔جب پانی خشک ہونے لگے تو اس میں ثابت ہری مرچیں اور کلونجی شامل کر کے ملا لیں۔

7۔جب مصالحہ خشک ہو جائے تو ڈش میں نکالیں اور ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین