• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پر کسی کو اعتماد نہیں، وہ مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے ہیں، ملیحہ لودھی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل امریکا جنگ میں کوئی بھی ملک جنگ رکوانے یا ثالثی کی سنجیدہ کوشش نہیں کررہا ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ کسی کو صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کر رہے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی جنگ کردیتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایئرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ ایران کی نئی لیڈرشپ کا ایرانی عوام ساتھ دے گی، ایران میں رجیم چینج کے امکانات ختم ہوگئے۔

وائس ایڈمرل ریٹائرڈ محمد سلیم نے کہا کہ اگر ایران اور گلف ممالک ایک دوسرے پر حملے کریں گے تو وہ جو کھیل اسرائیل کھیلنا چاہتا ہے اسکا حصہ بنیں گے۔

قومی خبریں سے مزید