• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے میں کروڑوں کے گھپلے، ایف آئی اے نے دو افسران کو طلب کرلیا

کراچی(این این آئی)پی آئی اے میں ہونے والے مبینہ کروڑوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے نے جعلی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنے والے دو افسران اسٹاف آفیسر اور منیجر کوآرڈی نیشن کو طلب کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ادارے میں جعلی بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی ادائیگیوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے مشیر ہوابازی کے اسٹاف آفیسر ،سی ای او کے منیجر کوآرڈی نیشن کو جواب دہی کیلئے طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں جعلی بلوں کے ذریعے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے سال 2017 میں پی آئی اے کی جانب سے ادارے کی امیج بلڈنگ کے نام پرجو کروڑوں روپے خرچ کئے گئے تھے ان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ انتظامیہ سے ایک ہفتہ کے اندر اندرتمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین