• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

پاکستان حقانی نیٹ ورک ، طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف مزید اقدامات کرے، وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کی تفصیلات جاری کر دیں ۔

مائیک پنس نے کہا کہ پاکستان امریکا کےساتھ مل کر کام کرسکتا ہے اور اسے لازمی طور پر کرنا بھی چاہیے ۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ پاکستان طالبان اور دیگر جنگجو گروپوں کے خلاف مزید اقدامات لازمی کرے۔

ملاقات میں مائیک پنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست ایک بار پھر دہرائی جس میں پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف مزید اقدامات کرے ۔

تازہ ترین