• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی و ہوٹل مالکان کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ریاض محسود

پشاور(سٹی رپورٹر) ڈا ئریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود سےچیئرمین آل پاکستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے پی چیپٹر حبیب اللہ زاہد کی سربراہی میں ہوٹل مالکان کے20رکنی وفد نے ملاقات کی ،ہوٹل مالکان نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی جی ریاض محسود نےکہا کہ فوڈ اتھارٹی کو مقاصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے ہوٹل مالکان کو محفوظ خوراک، احتیاطی تدابیر اور صفائی سے متعلق آگاہی و تربیت دی جائے ۔ انہوں نےکہا کہ عوام کو محفوظ اور صاٖف خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈاتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وفد کے سربراہ حبیب اللہ زاہد نےکہا کہ فوڈ اتھارٹی کا قیام خوش آئندہے اور عوام کو بہترین خوراک فراہمی کیلئے اتھارٹی سے بھرپور استفادہ کرینگے۔
تازہ ترین