• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: لالو پرساد یادو چارہ اسکینڈل کیس میں مجرم قرار

بھارت: لالو پرساد یادو چارہ اسکینڈل کیس میں مجرم قرار

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کو چارہ اسکینڈل کے چوتھے کیس میں مجرم قرار دےدیا گیا ہے۔

چارہ اسکینڈل کے چوتھے کیس کی سماعت بہار کے شہر رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ہوئی ،جس میں عدالت نے لالو پرساد سمیت 12 ملزمان کو قصور وار قرار دیا ہے جبکہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ سمیت 5 افراد کو بری کردیا ہے۔

20 سال پرانے چارہ اسکینڈل کے کیس میں لالو پرساد کو جمعرات کو سزا سنائی جائے گی ، لالو پرساد سمیت تمام ملزمان پر خزانے سے 3 کروڑ سے زائد رقم نکالنے کا الزام تھا۔

تازہ ترین