• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاری کو مقابلے کے طور پر نہیں دیکھتا، راج کمار رائو

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کو ایک مقابلے کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ یہ ہر کسی کا بہت زیادہ ذاتی سفر ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ میرے لئے اداکاری ایک مقابلہ نہیں بلکہ یہ ہر کسی کا بہت زیادہ ذاتی سفر ہوتا ہے،میرا مقابلہ شیشے میں کھڑے اس شخص اوربطور آرٹسٹ ہر فلم کے ساتھ آگے بڑھنے سے ہے۔ اداکار راج کمار رائو ہدایتکار ہنسل مہتا کی فلم ’’اومیرتا‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
تازہ ترین